ہم چراغوں کا یہ
عہد ہے صبح سے
کارزویل کے جہنم کے در پاٹ کر
رتجگا کاٹ کر
ہم ملیں گے اُسے!
ہم ملیں گے اُسے
پو کے پھٹتے سمے
بعد اس کے بھلے
ہم رہیں نا رہیں
ہاں مگر اُس کے آنے تلک
روشنی کی قسم!
سر ہتھیلی پہ رکھ کر
اندھیروں سے لڑتے رہیں گے بہم
ہم چراغوں کا یہ عہد ہے
صبح سے!