تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی اسلام آباد احتجاج کے دوران سینکڑوں کارکنان کی شہادتوں کے دعووں کوغلط قرار دیتے ہوئے 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق۔ عمران خان کی صحت سے متعلق غلط خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ وہ اڈیالہ جیل میں بالکل ٹھیک ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اسلام آباد احتجاج کے دوران کارکنان کی سینکڑوں شہادتوں کے دعووں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک صرف 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے ب...